جمعرات 06 مئی 2021 - 10:48:14 شام

ڈی پی ورلڈ نےاپنی عالمی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ای کامرس پلیٹ فارم شروع کردیا


دبئی، 29 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ ڈی پی ورلڈ نے افریقہ اور پوری دنیا میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے منصوبوں کے تحت ایک عالمی ہول سیل ای کامرس پلیٹ فارم DUBUY.com کا آغاز کیا ہے اور اب یہ روانڈا میں دستیاب ہے۔ DUBUY.com براعظم افریقہ میں بندرگاہوں، ٹرمینلز اور لاجسٹک کارروائیوں میں اپنی سرمایہ کاری کے فزیکل کوریڈورزمیں ڈیجیٹل تجارتی راہداریوں کو شامل کرتا ہے۔ وہ مقامی کاروباری اداروں اور روانڈا کی حکومت کے ساتھ شراکت میں ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے عالمی منڈیوں تک رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔ یہ پلیٹ فارم عالمی کمپنیوں کو افریقہ میں نئے تجارتی شراکت دار ڈھونڈنے اور ان کی خدمت کرنے کے قابل بناتا ہے جس سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹوں تک رسائی کا آغاز ہوسکتی ہے۔ افریقی ممالک میں اقتصادی ترقی کے لئے آن لائن مارکیٹس ایک اہم موقع ہیں جو اقوام متحدہ کی ترقی و تجارت کے کانفرنس کے مطابق عالمی ای کامرس کا 0.5 فیصد سے بھی کم ہے۔ 2018 میں متحدہ عرب امارات اور روانڈا کے درمیان تجارت 1.6 ارب درہم (434.8 ملین ڈالر) تک پہنچ گئی۔ دونوں ممالک کے مابین وسیع تر دوطرفہ اور معاشی تعلقات میں گذشتہ دہائی کے دوران فروغ سے باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی پی ورلڈ کے فزیکل لاجسٹک انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سے چلنے والی رسد کے حل کے ساتھ DUBUY.com کا امتزاج ای کامرس کی نمو کے لئے کچھ کلیدی چیلنجوں بشمول معتبر تکمیل، مالیاتی لین دین اور سامان کی نقل و حرکت کو حل کرے گا ۔ روانڈا ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کلیئر ایکامانزی نے کہا کہ DUBUY.com روانڈا کے بہت سے تاجروں کے لئے متحدہ عرب امارات اور اس سے آگے کے خطے میں تجارت کرنا پہلے آسان بنا دے گا۔ ہر جگہ لوگ اور کمپنیاں وبائی مرض کی بحالی کے لئے ٹیکنالوجی کا رخ کر رہی ہیں تاکہ عالمی تجارت تک رسائی کو بہتر بنایا جاسکے۔ DUBUY.com سب سے پہلا آن لائن اسٹور ہے جو روانڈا کے لائسنس یافتہ برآمد کنندگان، درآمد کنندگان اور صنعت کاروں کے لئے بنایا گیا ہے۔ روانڈا میں ڈی پی ورلڈ نے پہلے ہی لاجسٹک مرکز میں سرمایہ کاری کی ہے جو کنٹینر ہینڈلنگ، کولڈ چین اور بانڈڈ گوداموں کی پیش کش کرتی ہے۔ دبئی ٹریڈ ورلڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمود البستاکی نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے افریقہ، مشرق وسطیٰ اور باقی دنیا کی نئی منڈیوں کے ساتھ منسلک ہو کر مقامی کاروباروں کو بین الاقوامی مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان بننے کا موقع ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روانڈا میں اس میں چائے، کافی اور باغبانی جیسے قیمتی برآمدات کو فروغ دینا بھی شامل ہے جس میں شہری اور دیہی علاقوں میں ملک کے سپلائی چین لاجسٹکس کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم صرف روانڈا میں عمارت نہیں بنا رہے ہیں بلکہ ہم روانڈا کے ساتھ رووانڈا کو بھی تعمیر کر رہے ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیکنالوجی اینڈ لاجسٹکس ڈی پی ورلڈ مائک بھاسکرن نے کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ اپنے صارفین کے لئے اپنی بندرگاہوں اور لاجسٹکس، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور تجارت کے لئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے مزید موثر ٹریڈنگ کوریڈورز بنائیں جو انکی سرگرمیوں کو فروغ دے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں معاشی ترقی اور افریقہ میں خوشحالی میں اضافے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395302931108

WAM/Urdu