جمعرات 06 مئی 2021 - 10:15:00 شام

عرب امارات کی طرف سے غذائی امداد کی بوسنیا ہرزے گوینا کو ترسیل


ابوظہبی ، 30 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ماہ رمضان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری اقدام کے تحت بوسنیا اور ہرزے گوینا کیلئے 51 میٹرک ٹن غذائی امداد کو بذریعہ طیارہ روانہ کردیا ہے – بوسنیا کیلئے متحدہ عرب امارات کے غیر مقیم سفیر نبیلہ الشامسی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بوسنیا ہرزے گوینا کے درمیان تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں اور یہ کئی شعبوں میں ایک ساتھ آگے بڑھے ہیں جوکہ ان کی قیادت کے عزم کا اظہار ہے – انہوں نے کہا کہ غذائی امداد کی یہ ترسیل امارات کی جانب سے بوسنیا اور ہرزے گوینا کے اپنے بھائی بہنوں کیلئے ماہ رمضان میں خوراکی ضروریات پورا کرنے کیلئے بھیجی گئی ہے – اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے بوسنیا کو انسداد کووڈ 19 میں مدد و معاونت کیلئے 3ء17 ٹن طبی امداد بھجوائی تھی جس میں 50 وینٹی لیٹرز بھی شامل تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302931496

WAM/Urdu