جمعرات 06 مئی 2021 - 11:13:43 شام

عبداللہ بن زاید کا ماؤنٹ میرون واقعہ پر اسرائیلی وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت


ابوظہبی ، 30 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے ماؤنٹ میرون پر فیسٹول تقریب کے دوران مچ جانے والے بھگدڑ کے متاثرین سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے – شیخ عبداللہ نے جمعہ کو اسرائیلی وزیر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں اس واقعہ کے متاثرہ گھرانوں ، اسرائیلی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والی کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302931487

WAM/Urdu