جمعرات 06 مئی 2021 - 11:49:36 شام

متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے زیر اہتمام انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام کے لئے مشترکہ تربیتی اجلاس


ابوظہبی، 2 مئی، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) اور امریکی حکام کے درمیان مارچ اور اپریل کے دوران انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام کے حوالے سے متعدد ورچوئل اجلاس اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیااس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ آٗئندہ بھی جاری رہے گا۔ یہ اجلاس متحدہ عرب امارات کی کئی شراکت دار ممالک کے ساتھ اس حوالے سے استعداد میں اضافے سے متعلق کوششوں کا حصہ ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ،خارجہ، انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی سمیت دیشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام کے مرکز کے زیر اہتمام ہونے والی ان ورکشاپس میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام کے کئی ایک امور بشمول تجارت کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی اسکیموں اور ڈیٹا کے تجزیے کی جدید تکنیکوں کے ذریعے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ، مالی ذہانت کے اہم کردار اورسرکاری نجی شراکت داری کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی اقتصادی و تجارتی امور کے شعبہ کی ڈائریکٹر آمنہ فکری نے کہا کہ وہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام کے لئے تکنیکی مہارتوں کا تبادلہ کرنے پر مشکور ہیں۔ متحدہ عرب امارات مالی جرائم کی تمام اقسام کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے۔ ترجمہ۔تنویرملک http://www.wam.ae/en/details/1395302931767

WAM/Urdu