جمعرات 06 مئی 2021 - 11:25:33 شام

عرب امارات کی طرف سے 50 ٹن غذائی امداد کی کرغزستان روانگی


ابوظہبی ، 3 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ماہ رمضان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری اقدام کے تحت کرغزستان کیلئے 50 میٹرک ٹن غذائی امداد کو طیارے کے ذریعے روانہ کردیا– ازبکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور کرغزستان کیلئے غیر مقیم سفیر سعید مطر القمزی کا کہنا تھا کہ اس امدادی طیارے کی روانگی ، دوست و برادر ممالک کیلئے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے جذبات و عزم کا اظہار ہے ۔ حالات چاہے جیسے بھی ہوں ، امارات کی قیادت تعاون اور یکجہتی کی اقدار پر کاربند رہی ہے – انہوں نے کہا کہ کرغزستان وہ ملک ہے جس کو متحدہ عرب امارات نے کووڈ 19 کی عالمی وباء سے نمٹنے میں طبی تعاون بھی فراہم کیا ۔ گزشتہ سال اپریل میں 7 میٹرک ٹن میڈیکل سپلائز وہاں بھجوائی گئی تھیں جس سے کرغزستان میں طبی شعبہ کے ساتھ ہزار پروفیشنلز کو پیشہ ورانہ امور انجام دینے میں معاونت ملی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302932085

WAM/Urdu