جمعرات 06 مئی 2021 - 11:11:30 شام

عرب امارات کی طرف سے 52 ٹن غذائی امداد کی نیجر کو ترسیل

ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 3 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ماہ رمضان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری اقدام کے تحت نیجر کیلئے 52 میٹرک ٹن غذائی امداد کو بذریعہ طیارہ روانہ کردیا– چاڈ میں متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور عامر المنھالی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات ، دنیا کے ساتھ اپنے تعاون کو بہت اہم سمجھتا ہے ، بالخصوص ایسے حالات جب عالمی وباء پھیلی ہو تو دنیا کے ساتھ تعاون کرنا مزید اہم ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امارات کا امدادی طیارہ نیجر میں ضرورتمند لوگوں کو ماہ رمضان کی خوراکی ضروریات لیکر گیا ہے – انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی وباء میں امارات کا یہ دوسرا امدادی طیارہ ہے جو نیجر بھیجا گیا ۔ اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں 6 میٹرک ٹن میڈیکل سپلائز پر مشتمل طیارہ نیجر روانہ کیا گیا تھا جس سے وہاں صحت شعبہ کے 6 ہزار پروفیشنلز کو اس وائرس وباء کی روک تھام کوششوں میں معاونت ملی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302932050

WAM/Urdu