جمعرات 06 مئی 2021 - 10:49:37 شام

متحدہ عرب امارات نے موبائل نیٹ ورک کی رفتار میں عالمی سبقت حاصل کرلی


ابوظہبی ، 3 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے تیز ترین موبائل نیٹ ورک رفتار کے حوالے سے 2021 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران عالمی موبائل انڈکس میں سبقت حاصل کرلی ۔ یہ بات فکسڈ براڈ بینڈ اور موبائل نیٹ ورک ٹیسٹنگ ایپلیکیشنز ، ڈیٹا اینڈ اینالسز کے عالمی لیڈر ، اووکلا کے حالیہ اعداد و شمار میں بتائی گئی – یہ قابل قدر کامیابی ، متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں میں ایک بیشقدر اضافہ ہے جوکہ 2021 میں اس کی گولڈن جوبلی کے موقع کی مناسبت سے بھی اہم ہے – مارچ 2021 میں یہاں انٹرنیٹ کی ڈاؤن لوڈ رفتار 52ء178 میگابائٹ پر سکینڈ رہی جو کہ جنوبی کوریا اور قطر کے موبائل براڈ بینڈ رفتار سے زیادہ ہے ۔ عرب امارات نے ان دونوں ممالک سے جنوری اور فروری میں بھی سبقت حاصل کی اور ان مہینوں میں بالترتیب ڈاؤن لوڈ سپیڈ 03ء183 اور 10ء177 ایم بی پی ایس تھی – سپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈکس میں دنیا کے 135 ممالک کا جائزہ لیا جاتا ہے جس میں ماہانہ بنیاد پر دنیا بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ ڈیٹا کا تقابلی جائزہ ہوتا ہے ۔ اس انڈکس کا ڈیٹا ان سینکڑوں ملین ٹیسٹ کی بنیاد پر مرتب ہوتا ہے جوکہ اس حقیقی استعمال کرنے والے لوگ ہر ماہ انٹرنیٹ رفتار کو جانچ کر کرتے ہیں – موبائل نیٹ ورک کی رفتار کو کسی قوم کی بھلائی ، اقتصادی خوشحالی ، سماجی ترقی کے عوامل کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ یہ سب کچھ ملک کے آئی سی ٹی ایجنڈا ، کاروباری پیداوری عمل کے حوالے سے بہترین ماحول میسر کرنے اور مستقبل کی توقعات پر پورا اترنے کا عکاس بھی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302932092

WAM/Urdu