پیر 10 مئی 2021 - 11:43:06 صبح

ابوظہبی میں عرب دنیاکی پہلی الیکٹرومیگنیٹک کمپیبیلٹی لیبارٹری کا افتتاح


ابوظہبی، 3 مئی، 2021 (وام) ۔۔ ٹیکنالوجی انوویشن انسٹی ٹیوٹ (ٹی آئی آئی) کے ڈائریکٹڈ انرجی ریسرچ سنٹر (ڈی ای آر سی) نے ابو ظہبی میں الیکٹرومیگنیٹک کمپیبیلٹی (ای ایم سی) لیبارٹریز کا افتتاح کیا ہے جو عرب دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔ یہ سہولت تین لیبارٹریزایم ایم سی سیمی اینیکوک چیمبر،پلسڈ پاور لیبارٹری اور کم شور پیدا کرنے والی لیبارٹری پر مشتمل ہے۔ ڈی ای آر سی اہم ٹیکنالوجی کواس قابل بناتا ہے کہ وہ الیکٹرومیگنیٹک کمپیبیلٹی اور مداخلت کے خلاف پلسڈ پاور اورسیمی اینیکوک چیمبر میں قدرتی الیکٹرومیگنیٹک خطرات کا تخمینہ لگاسکیں۔ دونوں چیمبرز کے مابین براہ راست رابطے سے کے وی نینوسیکنڈ پلسز اور ملٹی میگاواٹ مائیکرو ویوز سسٹمز کے100 کےوی پر مشتمل تجربات کو ممکن بناتا ہے۔ لیبارٹریوں کو مختلف قسم کے آلات کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جن میں انٹرنیٹ تھنگز، ڈرونز ، خود مختار کاروں ، ٹیلی مواصلات کے سازوسامان ، طبی آلات ، آٹوموٹو آلات ، آئی ٹی کے سازوسامان اور ٹیسٹ اور پیمائش کے لئے مکمل خودکار آلات شامل ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل (اے ٹی آر سی) کے سیکرٹری جنرل ، فيصل البناي نے کہا کہ ان لیبز کا اجراء ، جو عرب دنیا میں پہلی اور سب سے بڑی ہیں ، کو وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی (ایم او آئی اے ٹی) کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ 'آپریشن300 بلین جس کا مقصد صنعتی شعبے کو آگے بڑھانا ہے ، ایک مینڈیٹ جس کی ہم اے ٹی آر سی میں مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی آر سی جدید ترین لیبارٹریوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جو ملک میں اینڈ ڈی اور مقامی صنعت کو سپورٹ کریں گی ، اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جدت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ ڈی ای آر سی کے چیف محقق ڈاکٹرشوقی قاسمی نے کہا کہ ڈی ای آر سی میں ہم حکومتوں اور کاروباری اداروں کی جانب سے جدید الیکٹرانک نظام بنانے اور برقرار رکھنے میں مدد کے لئے ایم ایم سی اور ایم ایم آئی میں وسیع موضوعات پر تحقیق کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر قاسمی نے کہاکہ کئی سالوں میں بہت سارے برقی مقناطیسی مطابقتی معیارات متعارف کروائے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر قاسمی نے مزید کہا کہ یہاں آگاہی موجود ہے کہ برقی مقناطیسی مطابقت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنا چاہئے۔ لہذا برقی مقناطیسی مطابقت کو ابتدا ہی سے حاصل کرنا ہوگا جو ہماری لیبز کے اجراء کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302932040

WAM/Urdu