منگل 11 مئی 2021 - 9:22:41 شام

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیاں11مئی سے3شوال تک ہونگی


دبئی، 4 مئی، 2021 (وام) ۔۔ فیڈرل اتھارٹی برائے حکومتی انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں وفاقی اداروں کے لئے عید الفطر کی چھٹیاں منگل 29 رمضان (11 مئی سے) 3 شوال 1441 ہجری تک ہونگی۔ اس موقع پر اتھارٹی نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان ، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور سپریم کونسل کے ارکان اور تمام امارات کے حکمرانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات، عرب اور اور دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302932266

WAM/Urdu