جمعرات 06 مئی 2021 - 10:52:55 شام

متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سے آنے والے مسافروں کی معطلی میں توسیع کردی


ابوظہبی ، 4 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہندوستان سے آنے والے مسافروں کی آمد کا عمل معطل کیئے جانے کو توسیع دیدی ہے ۔ اس کا اطلاق ہندوستان سے آنے والی تمام تمام ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز کے مسافروں پر اور وہاں سے ٹرانزٹ کے ذریعے آںے والے مسافروں پر بھی ہوگا تاہم اس میں متحدہ عرب امارات کے ٹرانزٹ راستے ہندوستان جانے والی پروازوں کو استثنی دینے کا عمل برقرار رکھا گیا ہے – اس فیصلے کا اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو متحدہ عرب امارات آنے سے 14 دن پہلے ہندوستان جاچکے ہوں – دونوں ممالک کے درمیان پروازوں سے مسافروں کو متحدہ عرب امارات سے ہندوستان لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ استثنی دینے جانے والے مسافر گروپس کو بھی ہندوستان سے عرب امارات جانے کی اجازت ہوگی ۔ استثنی پانے والوں میں اماراتی شہری ، سفارتی مشن پر موجود افراد ، سرکاری وفود ، بزنس طیاروں سے آنے والے ، گولڈ ریزیڈنس کے حامل افراد شامل ہیں ۔ انہوں ان احتیاطی اقدامات کی بھی پیروی کرنا ہوگا جن میں 10 روز قرنطینہ اور ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ چوتھے اور آٹھویں دن اس ٹیسٹ کو دوبارہ کرائے جانے کے تقاضے شامل ہیں – علاوہ ازیں سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کے وقت کا دورانیہ 72 گھنٹوں سے کم کرکے 48 گھنٹے کردیا گیا ہے اور مصدقہ معیار والی متعین لیبارٹریز کے ٹیسٹ قبول ہونگے – جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دیگر ممالک سے آںے والے ہندوستانی شہریوں کو عرب امارات آنے سے پہلے اس مذکورہ ملک میں 14 روزہ قیام کا ثبوت دینا ہوگا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کارگو پروازیں بدستور چلتی رہیں گی – جی سی اے اے نے مذکورہ فیصلے سے متاثرہ مسافروں کو متعلقہ ایئرلائن سے رابطے میں رہ کر مزید سفری شیڈول کو ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے ۔ اس کے ساتھ متحدہ عرب امارات نے جمہوریہ ہندوستان کو کووڈ 19 کی عالمی وباء سے نمٹنے میں بھرپور حمایت فراہم کرنے کا عزم دہراتے ہوئے اس چیلنج کے وقت میں اس کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے – وزارت امور خارجہ وبین الاقوامی تعاون نے کووڈ 19 کے حالیہ بحران کے تناظر میں ہندوستان کی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے بیماریوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اس نے ہندوستان کے عوام کی بھلائی و تحفظ کیلئے بھی ایسے ہے جذبات کا اظہار کیا ہے – وزارت نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک دوستانہ تعلقات کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باہمی احترام ، اعتماد ، مشترکا مفادات پر مبنی ہیں ۔ بیان میں اس توقع اور امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ہندوستان اس مشکل صورتحال سے جلد نکل آنے میں کامیاب ہوگا – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302932291

WAM/Urdu