منگل 11 مئی 2021 - 8:52:02 شام

عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 12ء1 لاکھ خوراکیں دیدی گئیں


ابوظہبی ، 4 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 1 لاکھ 12 ہزار 239 خوراکیں دیدی گئیں ۔ ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 1 کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار 163 خوراکیں دی جاچکی ہیں ، اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 99ء108 خوراکیں ہوگیا – کووڈ 19 سے بچاؤ کی اس ویکسین کو فراہمی کا یہ عمل وزارت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو اس ویکسین کی فراہمی کی جانی ہے تاکہ ویکسینیشن کے اس عمل سے ملک میں درکار مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے ۔ اس سے اس وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302932338

WAM/Urdu