پیر 10 مئی 2021 - 1:09:19 شام

عرب امارات کی طرف سے شام کیلئے کووڈ 19 ویکسین کی چوتھی کھیپ دمشق پہنچ گئی


دمشق ، 4 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کورونا وائرس ویکسین کی قابل ذکر مقدار لے کر بھیجا گیا چوتھا طیارہ شام پہنچ گیا – اس طیارے کو اماراتی ہلال احمر کی طرف سے بھیجا گیا ہے جس کو بھیجنے میں شام کی ہلال احمر تنظیم کا تعاون شامل ہے تاکہ شام میں صحت شعبہ کو اس عالمی وباء کی وجہ سے درپیش مسائل سے نمٹنے میں تعاون فراہم کیا جاسکے اور وہاں مقامی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے – ویکسین کی اس کھیپ سے شام میں صحت شعبہ کے فرنٹ لائن ورکرز کی استعداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ پہلے سے دیگر موذی امراض میں مبتلا مریضوں میں کیلئے یہ ویکسین معاون ہوگی ۔ ویکسین کو نقل مکانی کرنے والے لوگوں کیلئے بھی بھیجا گیا ہے – متحدہ عرب امارات نے دوست ممالک میں صحت شعبہ کو درپیش بحران سے نمٹنے اور عالمی وباء کے اثرات سے بچنے کیلئے کوششیں جاری رکھی ہیں – امارات کی طرف سے ممالک کے معاشروں کو اس صحت بحران سے نمٹنے میں صلاحیت بڑھانے کیلئے تعاون کا یہ سلسلہ اس وائرس وباء کی روک تھام میں اہم ہے – ویکسین کی وجہ سے کئی ممالک میں اس وائرس کی سامنے آنے والی نئی اشکال کو بھی روکنے میں مدد مل رہی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302932319

WAM/Urdu