منگل 11 مئی 2021 - 9:23:53 شام

خلیفہ فاؤنڈیشن کی طرف سے دیبکۃ کیمپ کے پناہ گزین عراقیوں میں مالی امداد کی تقسیم

  • "خليفة الانسانية" توزع مساعدات في مخيم ديبكة للنازحين العراقيين
  • "خليفة الانسانية" توزع مساعدات في مخيم ديبكة للنازحين العراقيين

اربیل ، 4 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ خلیفہ بن زاید فاؤنڈیشن نے عراقی کردستان کے علاقے میں اماراتی قونصل خانہ کے تعاون سے صوبہ اربیل کے مضافات میں دیبکۃ کیمپ میں مقیم عراقی پناہ گزینوں کو مالی معاونت فراہم کی ہے – اس اقدام کا مقصد نقل مکانی کے مصائب جھیلنے والے عراقیوں کو درپیش مشکلات کم کرنا ہے جوکہ بالخصوص کووڈ 19 کے بحران کے تناظر میں بھی درپیش ہیں – فاؤنڈیشن کے ڈی جی محمد حاجی الخوری کا کہنا تھا کہ مالی امداد کی یہ فراہمی فاؤنڈیشن کے اس طرزعمل کے فریم ورک کے مطابق ہے جو کہ وہ ہر جگہ محروم طبقات کی مدد کیلئے رکھتی ہے اور اس کی فراہمی میں کسی قسم کا نسلی ، مذہبی یا رنگ پر مبنی امتیاز نہیں برتا جاتا – عراقی کردستان ریجن میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل احمد الظاھری نے امداد کے اس عمل پر خلیفہ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان اقدار و روایات کی پاسداری و پیروی میں کیا جاتا ہے جس کی بنیاد مرحوم شیخ زاید بن سلطان النھیان اور ملک کے دیگر بانی قائدین نے رکھی تھی اور جسے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی سربراہی میں ملکی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302932329

WAM/Urdu