اتوار 13 جون 2021 - 3:54:26 شام

متحدہ عرب امارات اور بحرین کا ویکسین لگوانے والے مسافروں کیلئےمحفوظ کوریڈور شروع کرنے کا فیصلہ


ابوظبی، 10 مئی، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے مسافروں کے لئے محفوظ ٹریول کوریڈور اپنایا ہے تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ ٹریول کوریڈور سے مسافرقرنطینہ کے بغیر عید الفطر کے پہلے دن سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرسکیں گے۔ دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا پڑے گا جنہیں حال ہی میں ہر ایک کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ یہ اقدم مسافروں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور معاشرے کے تمام طبقات کے لئے ان کی ویکسی نیشن مہم کے اہداف کے حصول کے لئے دونوں ممالک کی قیادتوں کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایسے شہری اور باشندےجو دونوں ممالک میں قرنطینہ کی چھوٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انھیں یہ ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہوگی کہ انہیں منظور شدہ درخواستوں اور سندوں کے ذریعے COVID-19 سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ اسکے علاوہ مسافر متحدہ عرب امارات کی الحسن اور بحرین کی BeAware ایپ پر اپنے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج محفوظ کرسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ کوویڈ 19 وباء کی وجہ سے دنیا کو درپیش چیلنجوں اور اس بحران سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے کی کوششوں میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری اہم ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302934145

WAM/Urdu