اتوار 13 جون 2021 - 4:22:29 شام

اماراتی - سعودی ہاؤسنگ کونسل کا چوتھا اجلاس


دبئی ، 22 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ سعودی-اماراتی رابطہ کونسل کے تحت سعودی-اماراتی ہاؤسنگ کونسل کا چوتھا اجلاس دبئی میں ہوا۔ ورچوئل اجلاس میں وزارت بلدیہ و دیہی امور و ہاوسنگ کے لئے ہاوسنگ سبسڈی کے انڈر سکریٹری اوروزارت میں شعبہ بین الاقوامی تعاون کے جنرل سپروائزر شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے نے سعودی وفد کی قیادت کی۔ شہزادہ طلال نے اس بات پر زور دیا کہ کونسل اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین رابطوں اور تعاون کوفروغ دینا ہے۔ شیخ زاید ہاؤسنگ پروگرام کی ڈائریکٹر جنرل جميلة الفندي نےوزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچرسهيل بن محمد المزروعي کی نیک خواہشات کا پیغام دیا اورمتحدہ عرب امارات کی سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کی خواہش پر زور دیا۔ سعودی اماراتی ہاؤسنگ کونسل کی جانب سےانہوں نے کونسل کی صدارت کے دوران نمایاں کارناموں پر سعودی عرب کے نائب وزیر ہاؤسنگ و کونسل کے سابق چیئرمین عبد الله البدير کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شرکاء نے مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کی جانب سےاختیار کردہ طریقہ کارپر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302936652

WAM/Urdu