اتوار 13 جون 2021 - 3:39:57 شام

نھیان بن مبارک اور عمانی سفیر کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال


ابوظہبی ، 23 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی شیخ نھیان بن مبارک النھیان سے متحدہ عرب امارات میں عمان کے سفیر ڈاکٹر احمد بن ھلال بن سعد البوسعیدی نے ملاقات کی – شیخ نھیان نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات و تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے باہمی دلچسپی سے متعلق دیگر امور پر بھی گفتگو کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونون ممالک کی قیادت کی حمایت کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے اور ترقی پذیر رہے – شیخ نھیان نے عمان کے مختلف شعبوں میں احیاء اور دوبارہ ترقی کو سراہا جس کی وجہ سے وہ ترقی اور پیشرفت میں غیرمعمولی مثال بنا – ڈاکٹر البوسعیدی نے متحدہ عرب امارات اور عمان کے درمیان تعلقات کی سٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ برادارنہ تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302936826

WAM/Urdu