اتوار 13 جون 2021 - 6:25:29 صبح

ناسداک دبئی میں امارات این بی ڈی کے 750 ملین ڈالر بانڈ کی لسٹنگ کا خیرمقدم


دبئی ، 9 جون ، 2021 (وام) ۔۔ امارات این بی ڈی کے گروپ سی ای او شایان نیلسون نے آج ناسداک دبئی کی گھنٹی بجاکر یہاں 750 ملین ڈالر بانڈ کی لسٹنگ کو منعقد کیا – اضافی ٹیئر 1 کیپٹل بانڈ کی اس لسٹنگ نے ، ناسداک دبئی میں امارات این بی ڈی کی سب سے بڑے مالیاتی خدمت گزار بانڈ کی حیثیت کو مزید مسلمہ کیا ہے اور اب وہاں اس کے سات لسٹ شدہ بانڈز کی مجموی قدر 1ء5 ارب ڈالر ہوگئی ہے – اس نئے 750 ملین ڈالر کے پریپیچوئل بانڈ پر 25ء4 فیصد کوپن رکھا گیا ہے جوکہ متحدہ عرب امارات میں روایتی ٹیئر 1 بانڈ کی سب سے کم قیمت ہے اور مشرق وسطی میں دوسری سب سے کم ہے – اس بانڈ کے اجراء پر اسکی خرید کی پیشکش 3ء2 گنا زیادہ رہی ، اس میں 64 فیصد مشرق وسطی سے ، بارہ ، بارہ فیصد ایشیاء اور یورپ سے ، 10 فیصد برطانیہ سے اور 2 فیصد دیگر سے پیشکش آئی – اس پیشرفت پر نیلسون کا کہنا تھا کہ اس بانڈ کیلئے سرمایہ کاروں کی دلچسپی ، گروپ کے موثر و قوی کاروبار پر اعتماد کا اظہار ہے اور یہ دبئی اور متحدہ عرب امارات کی معیشت پر بھی اعتماد کا مظہر ہے – ناسداک دبئی کے سی ای او حامد علی کا کہنا تھا کہ این بی ڈی کے اس نئے بانڈ کی لسٹنگ ، ایکسچینج کاروبار کے نمایاں مقام کا اظہار ہے ، یہ ملک کی اقتصادی ترقی اور خطے میں وسیع تر بنیاد پر معاشی سرگرمی کے حوالے سے بھی اہم ہے – یوایس ڈالر میں ڈیبٹ لسٹنگ کیلئے دبئی کو مشرق وسطی میں سب سے زیادہ لسٹنگ کے مقام کی حیثیت حاصل ہے اور یہاں اسکی مجموعی قدر 126ء93 ارب ڈالر ہوچکی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302941987

WAM/Urdu