اتوار 13 جون 2021 - 11:31:55 شام

عجمان چیمبر اور ایستونیا کے درمیان اقتصادی تعاون و شراکت کے فروغ پر غور


عجمان ، 9 جون ، 2021 (وام) ۔۔ عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبداللہ المویجعی نے متحدہ عرب امارات میں ایستونیا کے سفیر جان رینہولڈ کے ساتھ تبادلہ خیال میں اقتصادی تعاون اور دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا – یہ ملاقات سفیر کی جانب سے چیمبر کے دورے کے موقع پر ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان موجود سرمایہ کاری مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے اور عجمان و ایستونیا میں کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی – ملاقات کے موقع پر چیمبر کے ڈی جی سالم السویدی ، ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی کاروبار مروان حارب العریانی اور جی سی سی میں انٹرپرائز ایستونیا کے چیف نمائیندہ آفیسر ایج دیفون بھی شریک تھے – المویجعی کا کہنا تھا کہ سفیر کا یہ دورہ دونوں اطراف کے درمیان مزید تعاون ، شراکت داری کی تقویت کا باعث ہوگا جوکہ بالخصوص تجارت و سیاحت کے حوالے سے اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایستونیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ فروغ پاتے رہے ہیہں ، اس سے تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں گرانقدر مواقع بھی پیدا ہوئے ، امارات میں کاروباری برادری کو آنے کی حوصلہ افزائی ملی ، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو ترغیت حاصل ہوئی ، سرمایہ کاروں کو تعاون ملا اور ایک موثر و فعال ماحول دستیاب ہوا – اس ملاقات میں ان شعبوں کو اجاگر کیا گیا جن میں عجمان اور ایستونیا کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے ، ان میں عمومی تعلیم اور اعلی تعلیم بھی شامل ہے ۔ دونوں اطراف میں جامعات اور صحت شعبہ کے اداروں میں رابطوں کے نئے ذرائع پر بھی تبادلہ خیال ہوا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302941980

WAM/Urdu