اتوار 13 جون 2021 - 6:05:44 صبح

ایکسپودبئی میں برازیل کا پویلین دنیا کے سب سے بڑے جیو جتسو تربیتی سیشن کی میزبانی کریگا

  • إقامة أكبر حصة تدريبية للجوجيتسو في العالم بجناح البرازيل في إكسبو 2020 دبي
  • إقامة أكبر حصة تدريبية للجوجيتسو في العالم بجناح البرازيل في إكسبو 2020 دبي

ابوظبی، 9 جون، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور ایشین جیو جِتسو فیڈریشن کے صدر اور جیوجتسو انٹرنیشنل فیڈریشن کے پہلے نائب صدر عبد المنیم الہاشمی نے متحدہ عرب امارات میں برازیل کے سفیر فرنینڈو لوس لیموس ایگریجہ کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں 15 نومبر 2021 کو ایکسپو 2020 دبئی میں برازیل کے پویلین میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے جیو جتسو ٹریننگ سیشن کے انعقاد میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کو ایک بیان دیتے ہوئے عبد المنیم الہاشمی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اوربرازیل کے تعلقات مضبوط ہیں اور سیاسی ، معاشی ، کھیلوں اور ثقافتی سطح پر ان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جیو جتسو برازیل میں کافی مشہور ہے اور اسکی فیڈریشن باضابطہ طور پر رجسٹرڈ 22 ہزار سے زیادہ اکیڈمیوں کو تربیت دینے والوں میں مہارت حاصل کرنے والے 25 لاکھ سے زیادہ پریکٹیشنرز کا گہوارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جیو جیتسو کفیل کے طور پر فیڈریشن نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جہاں اس کے طلباء نے اکتوبر 2019 میں متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران برازیل کے صدر جیر بولسنارو سے پہلے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں جیو جتسو کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اورا کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اس کھیل کو ترقی دینے کے اپنے منصوبوں کی نگرانی کے لئے 700 سے زیادہ برازیلی کوچوں سے معاہدہ کیا ہے اور ہر سال برازیل میں 18 کے قریب ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ عبد المنیم الہاشمی نے کہا کہ ہمیں جیو جتسو کا فائدہ اٹھانا چاہئے جو متحدہ عرب امارات کی معاشرے کی ثقافت بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ برازیل اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے اور بیرون ملک متحدہ عرب امارات کے تشخص کو بہتر بنانے میں جیو جتسو ایک ستون کے طور پر کام کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں برازیل کے سفیر فرنینڈو لوس لیموس ایگریجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور برازیل کے مابین تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے ہم نے دبئی میں ایکسپو 2020 کی کامیابی کے لئے چند اقدامات پیش کیے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ دنیا کاسب سے بڑا اور اہم ایونٹ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ چونکہ متحدہ عرب امارات کی فیڈریشن نے جیئو جتسو کے لئے دنیا کے سب سے بڑے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا جسے 2015 میں گینز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا لہذا ہم نے متحدہ عرب امارات کو اس کے پچھلے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کے قابل بنانے کے لئے ایک اور بڑے تربیتی اجلاس کا انعقاد کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ اس اہم ایونٹ سے ایکسپو 2020 دبئی کو مزید فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایکسپو 2020 دبئی کے دوران جیو جِتسو سرگرمیوں کی میزبانی کے لئے فیڈریشن کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی میں برازیل پویلین کے ڈائریکٹر رافیل نسمینٹو نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی اپنی نوعیت کا سب سے کامیاب ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ COVID-19 وباء پر دنیا کی سب سے بڑی فتح ہوگی۔ اس کے ذریعے متحدہ عرب امارات دنیا کو تمام شعبوں میں مکمل بحالی کی طرف لے جائے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302942167

WAM/Urdu