اتوار 13 جون 2021 - 5:33:30 صبح

مبادلہ کا آرامکو پائپ لائنز کمپنی میں 49 فیصدایکویٹی حصص حاصل کرنے کامعاہدہ


ابوظبی، 9 جون، 2021 (وام) ۔۔ ابوظبی میں قائم خود مختار سرمایہ کار کمپنی مبادلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ای آئی جی کی زیرقیادت کنسورشیم میں شامل ہوگئی ہے جس نے سعودی عرب کی آئل کمپنی (آرامکو) کے ساتھ ایک نئی کمپنی آرامکو آئل پائپ لائنز کمپنی میں 49 فیصد ایکویٹی حصص حاصل کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ مبادلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرامکو نئی کمپنی میں بقیہ 51 فیصد حصص برقرار رکھے گی۔ نئی کمپنی کے پاس آرامکو کے مستحکم خام تیل انفراسٹرکچر نیٹ ورک کے ذریعے نقل و حمل کے تیل کے لئے 25 سال تک کے ٹیرف ادائیگیوں کے حقوق ہیں جن کی حمایت کم سے کم حجم کے وعدوں کے ساتھ کی گئی ہے۔ آرامکو نیٹ ورک کاٹائٹل اور آپریشنل کنٹرول اپنے پاس رکھے گا اور اس لین دین سے آرامکو کی خام تیل کی اصل پیداوار (جو سعودی عرب کے جاری کردہ فیصلوں سے مشروط ہے) پر کوئی پابندی نہیں عائد ہوگی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302942152

WAM/Urdu