اتوار 13 جون 2021 - 4:21:30 شام

اماراتی سفیر کی کویتی وزیر داخلہ سے ملاقات

  • سفير الدولة يلتقي وزير الداخلية الكويتي
  • سفير الدولة يلتقي وزير الداخلية الكويتي

کویت ، 10 جون ، 2021 (وام) ۔۔ برادر ملک کویت کے وزیر داخلہ شیخ ثامر علی الصباح سے متحدہ عرب امارات کے سفیر مطر حامد النیادی نے ملاقات کی ۔ اس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – شیخ ثامر نے ریاست کویت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کی بھی تعریف کی – النیادی نے دونوں برادر ممالک اور ان کے عوام میں غیرمعمولی اہمیت کے تعلقات اور برادرانہ رشتوں کو سراہا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302942396

WAM/Urdu