پیر 14 جون 2021 - 12:27:24 صبح

متحدہ عرب امارات اور مصر کو ہوابازی شعبے میں فروغ تعاون پر غور


قاہرہ ، 10 جون ، 2021 (وام) ۔۔ مصر میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور عرب لیگ میں امارات کے مستقل نمائیندہ ڈاکٹر حمد سعید الشامسی نے مصر کے وزیر شہری ہوابازی پائلٹ محمد منار سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ بالخصوص فضائی ٹرانسپورٹ شعبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا – قاہرہ میں وزارت ہوابازی میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان شہری ہوابازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور فضائی ٹریفک کو فعال بنانے میں تعاون فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی ۔ اس کے ساتھ باہمی دلچسپی سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی – ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی سیف محمد السویدی اور مصری شہری ہوابازی کے صدر اشرف نویر بھی شریک تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302942395

WAM/Urdu