پیر 14 جون 2021 - 12:26:42 صبح

وزیر مملکت برائے دفاع سے جی سی سی سیکریٹری جنرل کی ملاقات

  • البواردي يستقبل الأمين العام لمجلس التعاون الخليجي
  • البواردي يستقبل الأمين العام لمجلس التعاون الخليجي

ابوظہبی ، 10 جون ، 2021 (وام) ۔۔ وزیر مملکت برائے امور دفاع محمد بن احمد البواردی سے گزشتہ شام یہاں خلیج کی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح الحجرف نے ملاقات کی – الحجرف اور ان کا وفد ، ان دنوں وزارت دفاع کی دعوت پر ملک کا دورہ کررہا ہے جس کے دوران انہوں نیشنل ڈیفنس کالج میں لیکچر دینا ہے – البواردی نے متحدہ عرب امارات اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہتے ہوئے توقعات کے حصول اور خوشحالی کیلئے مشترکا خلیجی عمل کو بڑھانے کیلئے امارات کی قیادت کے عزم کو بھی دہرایا – البواردی کی جانب سے جی سی سی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ، اس موقع پر وزارت دفاع کے دیگر سینئر عہدیدار اور جی سی سی سیکریٹریٹ کے نمائیندے بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302942370

WAM/Urdu