اتوار 13 جون 2021 - 5:40:37 صبح

انسانی حقوق کے قومی منصوبہ کی تشکیل میں سول سوسائٹی کا اہم مشاورتی کردار ہے : قرقاش


ابوظہبی ، 10 جون ، 2021 (وام) ۔۔ انسانی حقوق کی قومی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش سے ملک کی سول سوسائٹی کے کئی نمائیندوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کرکے انسانی حقوق کے قومی منصوبہ کی تیاری کیلئے جاری پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا – اس ملاقات میں انسانی حقوق کے ان اداروں کی جانب سے اس منصوبہ کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا گیا کیونکہ کمیٹی کے جاری عمل میں ان کا اہم مشاورتی کردار ہے ۔ مزید برآں شرکاء نے کئی تجاویز اور سفارشات پر غور و خوص کیا جنہیں قومی کمیٹی ، اس منصوبہ سازی کی تشکیل میں مدنظر رکھے گی – قبل ازیں کمیٹی نے سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ اسی حوالے سے طویل مشاورتی عمل بھی منعقد کیا ۔ کمیٹی کی ترجیحات میں اس مشاورتی عمل کا انجام دے کر طے شدہ وقت میں منصوبہ سازی کو انجام بھی دینا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302942414

WAM/Urdu