اتوار 13 جون 2021 - 7:19:38 صبح

متحدہ عرب امارات ، مصر کے مرکزی بنکس کا بنکاری نگرانی بڑھانے پر اتفاق


ابوظہبی ، 10 جون ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے مصر کے مرکزی بنک کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیئے ہیں جس کے تحت سپروائزری تعاون کو مستحکم کیا جائے گا ۔ اس ایم او یو میں مرکزی بنکوں کی سپروائزری استعداد اور مالیاتی استحکام کے مینڈیٹ کو سہولت دینے کیلئے معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا – ایم او یو کے تحت لائسنسنگ ، لائسنس یافتہ مالیاتی اداروں کی ملکیت کے ڈھانچے ، ایکوزیشنز کیلئے مجاز اختیار ، ایل ایف آئیز کا ایگزامینیشن ، معلومات تبادلہ اور لائسنسنگ درخواستوں پر درکار ضروری منظوری سے متعلق تعاون کا میکنزم بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے – مرکزی بنکس اپنی حدود کار میں ریگولیٹری تقاضوں میں کسی بھی قابل ذکر تبدیلی سے متعلق بھی ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے ۔ بنکوں نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانس کی روک تھام اور انسداد کیلئے اپنے مینڈیٹ پر عمل کی خاطر تعاون پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے ۔ اس ایم او یو میں دونوں فریقین کے درمیان معلومات تبادلہ کی درخواست پر رازادری برتنے کو بھی وضع کیا گیا ہے – ایم او یو طے پانے پر مرکزی بنک کے گورنر خالد محمد بلعمی کا کہنا تھا کہ مصر کے مرکزی بنک سے یہ تعاون بہترین عالمی معیار کے تحت کیا گیا ہے جس میں بین السرحدی بنکنگ آپریشنز کی سپروائزنگ کرنا مقصود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک درست وقت پر ہوا ہے جس سے دونوں ممالک کے مالیاتی نظام اور معیشتوں کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت و تقویت ملے گی – مصر کے مرکزی بنک کے گورنر طارق عامر کا کہنا تھا کہ مصر ، عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ عوام کی خوشحالی و فلاح ہو اور باہمی اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو دونوں ممالک میں موثر تعلقات کو مزید تقویت دینے کا باعث بھی ہوگا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302942397

WAM/Urdu