اتوار 13 جون 2021 - 6:50:34 صبح

ڈی پی ورلڈاورپی اینڈ او فیری ماسٹرزمیں بلجیم کےجنک گرین لاجسٹکس کیساتھ جدید ترین گودام تعمیرکرنے کا معاہدہ


دبئی، 10 جون، 2021 (وام) ۔۔ پی اینڈ او فیری ماسٹرز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بیلجیم میں واقع جنک گرین لاجسٹکس کے ساتھ 10 ہزار مربع میٹر جدید ترین گودام تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس سے بین الاقوامی تجارت اور معاشی بحالی کے اس نازک وقت پر اس کی پین یورپی ریل، سڑک اور گوداموں کے نیٹ ورک کو وسعت ملے گی۔ نیا گودام بندرگاہ کے قریب واقع ہے جو فلینڈر صنعتی بیلٹ کے مرکز میں ہے۔ یہ دنیا کے معروف گودام مینجمنٹ سسٹم سے آراستہ ہے اور صارفین کو کارکردگی بڑھانے، ان کے سامان کی بہتر نمائش اور اپنے اختتام پر اسٹوریج کی صلاحیت کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔ یہ گودام ایسی اہم جگہ پر قائم کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر گہرے سمندری راستوں اور انگلش چینل اور نارتھ سی دونوں کے راستے برطانیہ کو درکار سامان کی درآمد اور برآمد کو ایڈجسٹ کرسکے۔ سائٹ کے غیرمعمولی ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ روابط جن میں البرٹ نہر تک رسائی اور انٹورپ میں پی اینڈ او فیری ماسٹرز کی پیرنٹ کمپنی ڈی پی ورلڈ کے ٹرمینل میں براہ راست بارگنگ شامل ہے موجودہ صارفین کو اپنے یورپ بھر کے صارفین اور روس سے آگے چین اور امریکہ تک کے صارفین کو اعلیٰ قدر کی صنعتی مصنوعات کی برآمد میں مدد دے گا۔ عالمی معاشی استحکام کے لئے ڈی پی ورلڈ اور پی اینڈ او فیری ماسٹرز کے عزم کے طور پر گودام کو کاربن نیوٹرل سائٹ پر تعمیر کیا جائے گا اور اسے BREEAM (بلڈنگ ریسرچ اسٹیبلشمنٹ ماحولیاتی تشخیص کے طریقہ کار) کی عمدہ درجہ بندی کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پی اینڈ او فیری ماسٹرز کے کنٹریکٹ لاجسٹکس کے ڈائریکٹر مارک مولڈر نے کہا کہ جنک میں یہ گودام کی نئی گنجائش ہماری بندرگاہ پر مرکوز لاجسٹک حکمت عملی اور بڑھتی ہوئی پین یورپی انٹر میڈل نیٹ ورک میں ایک اہم اضافہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر صارفین کی تیار ہوتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے موزوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت وقت سے حساس سپلائی چینوں میں لچک کو مضبوط کرنے کے لئے درکار زیادہ سے زیادہ آپریشنل لچک اور صلاحیت فراہم ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ جنک میں پی اینڈ او فیری ماسٹرز کی جاری ترقی متوقع صارفین کے لئے ایک مثالی موقع پیش کرتی ہے جن کو ان کی منڈیوں میں تیز اور قابل اعتماد روابط کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ بین الاقوامی تجارت میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور ہم وباء اور بندرگاہ پر مرکوز لاجسٹکس سے نکل کر بڑی تعداد میں کاروباروں کو فائدہ پہنچائیں گے جو اپنی سپلائی چین کو دوبارہ سے تشکیل دینے کے خواہاں ہیں۔ پی اینڈ او یورپ کی معیشت کے مرکز میں ایک اہم پین یورپی فیری اور لاجسٹک گروپ ڈی پی ورلڈ کا ایک حصہ ہے۔ پی اینڈ او فیریز فریٹ ٹرانسپورٹ اور سفر کی خدمات فراہم کرنے والے برطانیہ ، فرانس ، شمالی آئرلینڈ ، آئرلینڈ ، ہالینڈ اور بیلجیم کے درمیان آٹھ بڑے راستوں پر سفر کرتے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302942418

WAM/Urdu