اتوار 13 جون 2021 - 6:36:54 صبح

وفاقی اتھارٹی نے اماراتی آئی ڈی کے پہلے مرحلے کا اپ گریڈ ورژن جاری کردیا


ابوظہبی ، 10 جون ، 2021 (وام) ۔۔ وفاقی اتھارٹی برائے شہریت و شناخت نے اماراتی شناختی کارڈ کے نئے ورژن کو جاری کرنے کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کردیا جوکہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی اپ گریڈڈ جنریشن کی جانب منتقلی کے عمل کا حصہ ہے – اتھارٹی نے " شناخت تجدید خدمات درخواستگزاروں " کی درجہ بندی والوں کو کہا ہے کہ وہ نئے پرنٹ شدہ کارڈز کے اجراء تک تمام شعبوں کی خدمات میں شناختی کارڈ کا الیکٹرانک ورژن استعمال کریں – اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئی ڈی کا الیکٹرانک ورژن ، ہوبہو پرنٹ شدہ کارڈ جیسا ہے اور یہ اتھارٹی کی "ICA UAE Smart", سمارٹ ایپلیکیشن پر دستیاب ہے - اس الیکٹرانک کارڈ کو کیو آر کوڈ کے طریقے سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ الیکٹرانک آئی ڈی کارڈ پر تمام ڈیٹا موجود ہوتا ہے ، اسے اتھارٹی کی ڈیٹا بیس سے براہ راست پڑھا جاسکتا ہے ۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے کے ذریعے خدمات و کاروباری شعبوں کو خدمات کی فراہمی الیکٹرانک کارڈ کے ذریعے انجام دلائی جاسکتی ہے جوکہ وہ اتھارٹی کی سمارٹ ایپ کے ذریعے انجام دے سکتے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302942382

WAM/Urdu