ہفتہ 31 جولائی 2021 - 1:55:59 شام

دبئی کے گلوبل ویلج کا کھانے پینے کے ٹھیلوں اور کیوسکس کیلئے نئی تجاویز کا خیرمقدم

  • kiosks & food carts @ global village (1).jpg
  • kiosks & food carts @ global village (7)
  • kiosks & food carts @ global village (2).jpg
  • kiosks & food carts @ global village (5).jpg

دبئی ، 18 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ دبئی کے گلوبل ویلج نے کھانے پینے کے کیوسکس او فوڈ کارٹ پیشکش کیلئے تخلیقی اور پرجوش انٹرپرینورز سے تجاویز پر مبنی سفارشات کو یکم اگست 2021 سے منگوانے کا اعلان کردیا – گلوبل ویلج کا 26واں سیزن منگل 26 اکتوبر 2021 سے سے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دے گا ۔ جیسا کہ اس کثیرالثقافت پارک میں کاروباری رحجان رکھنے والوں اور مقامی معیشت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تو اب اس نے ایف اینڈ بی تصورات کیلئے تجاویز منگوانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ گلوبل ویلج میں یہ انتہائی مقبول فوڈ سٹریٹ سین کا حصہ ہونگیں جہاں روزانہ ہزاروں مہمانوں کی تواضع کی جائے گی – تمام دلچسپی رکھنے والے فریقین کو کہا گیا ہے وہ اپنی معلومات اور تجاویز کیلئے گلوبل ویلج کی ویب سائیٹ https://business.globalvillage.ae/en). سے رجوع کرسکتے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302953795

WAM/Urdu