منگل 27 جولائی 2021 - 11:27:09 شام

امریکا ، متحدہ عرب امارات کو سب سے اہم اور ہمیشہ کا سٹریٹجک شراکت دار ہے : ڈاکٹر انور قرقاش


واشنگٹن ، 18 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے واشنگٹن ڈی سی کا ہفتے بھر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو سب سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ، متحدہ عرب امارات کا سب سے اہم اور ہمیشہ رہنے والا سٹریٹجک شراکت دار ہے – اپنے اس دورے میں ڈاکٹر قرقاش نے بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں ، ارکان کانگریس سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی سے متعلق علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کی شراکت داری کی قوت کی اہمیت پر زور دیا – ان کے ہمراہ امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور وزیر مملکت یوسف العتیبہ ، اقوام متحدہ میں امارات کی مستقل مندوب اور معاون وزیر برائے سیاسی امور لانا نصیبۃ بھی تھے ۔ ڈاکٹر قرقاش کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے ساتھ سب سے اہم تعلقات ہیں ان میں امریکا شامل ہے ، بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ بھی یہ تعلقات اتنی ہی مضبوط اور قریبی ہیں جتنے کہ پہلے تھے ، متحدہ عرب امارات اپنے قیام کے 50ویں سال میں جو اقدار اور ویژن امریکا کے ساتھ شیئر کرتا ہے وہ قابل ستائش ہے – ڈاکٹر قرقاش نے وائٹ ہاؤس میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر برائے مشرق وسطی و شمالی افریقہ بریٹ میک گرک اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور امارات کی اجانب سے سفارتکاری اور عدم کشیدگی کی کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے علاقائی امور میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا اور عظیم تر علاقائی خوشحالی و استحکام کی خاطر امارات اور اسرائیل کے درمیان ابراھیم امن معاہدہ کے نتیجہ میں قائم تعلق کو مزید بڑھانے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا – انہوں نے نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات میں علاقائی تنازعات حل کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی ، کووڈ 19 کی عالمی وباء اور جوہری عدم پھیلاؤ سمیت اہم عالمی چیلنجز سے کی خاطر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے مواقع اور ذرائع پر بات چیت کی – کیپیٹل ہل میں ڈاکٹر قرقاش نے ملاقاتوں میں خطے کو مزید روادار ، ترقی پسند اور پرامن بنانے کی خاطر متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو اجاگر کیا جن کی وجہ سے امارات اور امریکا کے مشترکا مفادات کو پیشرفت ملی اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو بھی فروغ نصیب ہوا – انہوں نے سینیٹر بل ہیگرٹی (ٹی این) ، سینیٹر ٹوڈ ینگ (آئی این) اور سینیٹر جیف مرکلے (او آر) سے بھی ملاقاتیں کیں – ڈاکٹر قرقاش اور سیگر سینئر اماراتی عہدیداروں نے انور قرقاش سفارتی اکیڈیمی اور جان یاپکنز سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے درمیان نئی شراکت داری کا بھی اعلان کیا جس کے تحت نوجوان قائدین کی نئی نسل کو بین الاقوامی تعلقات میں مہارت کی تربیت دی جائے گی – ڈاکٹر قرقاش نے اپنے دورے کے اختتام پر سمتھسونین انسٹی ٹیوشن کے سینئر قائدین سے ملاقات کی جس میں 2022 کے سمتھسونین فوک لائف فیسٹول کی تیاری اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ، اس میلے میں متحدہ عرب امارات بطور مہمان ملک شریک ہوگا ۔ یہ سالانہ میلہ واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال میں منعقد ہوتا ہے اور اس میں ایک ملین لوگ آتے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302953761

WAM/Urdu