منگل 27 جولائی 2021 - 10:48:38 شام

متحدہ عرب امارات کے وفد کی ازبکستان میں وسطی اور جنوبی ایشیاء کانفرنس میں شرکت

  • ‎الإمارات تشارك في مؤتمر" آسيا الوسطى و جنوب آسيا .. الترابط الإقليمي- التداعيات والفرص في أوزبكستان"
  • ‎الإمارات تشارك في مؤتمر" آسيا الوسطى و جنوب آسيا .. الترابط الإقليمي- التداعيات والفرص في أوزبكستان"
  • ‎الإمارات تشارك في مؤتمر" آسيا الوسطى و جنوب آسيا .. الترابط الإقليمي- التداعيات والفرص في أوزبكستان"
  • ‎الإمارات تشارك في مؤتمر" آسيا الوسطى و جنوب آسيا .. الترابط الإقليمي- التداعيات والفرص في أوزبكستان"

تاشقند، 18جولائی، 2021 (وام) ۔۔ توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل بن محمد المزروئی نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں "وسطی اور جنوبی ایشیا: علاقائی رابطے، چیلنجز اور مواقع" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس میں وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے 600 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی جن میں افغانستان کے صدر اشرف غنی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وسطی اور جنوبی ایشیائی ملکوں کے وزراء خارجہ اور نمائندوں سمیت ممتاز علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں، عالمی مالیاتی کمپنیوں اور سرکردہ تحقیقی مراکز کے سربراہان نے شرکت کی۔ کانفرنس سےاپنے خطاب میں سہیل بن محمد المزروئی نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زایدآل نھیان، نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات دیئے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور ازبکستان کے مابین مضبوط تعلقات اور ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوئیف کے وژن کی تعریف کی جو دنیا کے لئے کھلے پن کو فروغ دیتا ہے اور ازبک حکومت کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے لئے قوانین میں ترمیم کرنے کی اہل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ایک پائیدار معیشت کے قیام کی ایک اہم بنیاد اور سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کا ایک اہم محرک ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو متحدہ عرب امارات کے ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کی دعوت دی جو اکتوبر 2021 میں دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو اکھٹا کرنے کا ایک منفرد موقع ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری وفد میں ازبکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سعید مطرالقمزی، ابو ظبی ترقیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی اور وزارت اقتصادیات برائے اقتصادی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری عبد العزیز ابراہیم النعیمی اور وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت، وزارت توانائی و انفراسٹرکچر اور ابو ظبی ترقیاتی فنڈ کے حکام شامل تھے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302953968

WAM/Urdu