منگل 27 جولائی 2021 - 9:41:57 شام

ہلال احمر امارات کاشامی مہاجرین کو عید کے کپڑے خریدنے کیلئے مالی تعاون

  • توزيع المخصصات المالية لكسوة العيد على اللاجئين السوريين بالمخيم الإماراتي الأردني
  • توزيع المخصصات المالية لكسوة العيد على اللاجئين السوريين بالمخيم الإماراتي الأردني
  • توزيع المخصصات المالية لكسوة العيد على اللاجئين السوريين بالمخيم الإماراتي الأردني

مرجیب الفہود، 18جولائی، 2021 (وام) ۔۔ اماراتی۔اردنی ریلیف ٹیم کے کمانڈر عبید سیف بن برہوم الکعبی نے مرجیب الفہود میں اماراتی۔اردن پناہ گزین کیمپ میں مقیم شامی مہاجرین میں عید الاضحی کے کپڑے خریدنے کے لئے مالی امداد تقسیم کرنے کے عمل کی نگرانی کی۔ تقسیم کے عمل کا جائزہ ٹیم کے ڈپٹی کمانڈر علی سیف الکعبی نے لیا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کی انتظامیہ نے رواں سال مہاجرین میں مالی امداد تقسیم کی تاکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق عید کے کپڑے خرید سکیں۔ ہلال احمرامارات 2013 سے کیمپ میں شامی مہاجرین کے لئے عید الفطر اور عید الاضحی کے کپڑوں کی خریداری کیلئے مالی تعاون فراہم کررہا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302954008

WAM/Urdu