منگل 27 جولائی 2021 - 10:34:51 شام

متحدہ عرب امارات کے قائدین کی عرب و مسلم قائدین کو عیدالاضحی کی مبارکبادیں


ابوظہبی ، 19 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے عرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں ، صدور اور امراء کو عیدالاضحی کے موقع پر مبارکبادی پیغامات بھیجے ہیں – ان پیغامات میں صدر عزت مآب شیخ خلیفہ نےان قائدین کی صحت اور مسرت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عرب اور مسلم لوگوں کی مزید ترقی و خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے ۔ انہوں عرب اور اسلامی ممالک کی عظمت اور شان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا - نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے بھی ایسے ہی مبارکبادی پیغامات عرب اور اسلامی قائدین کو بھیجے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302954148

WAM/Urdu