منگل 27 جولائی 2021 - 9:12:07 شام

محمد بن زاید ، سعودی ولی عہد کا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

  • محمد بن زايد ومحمد بن سلمان يبحثان في الرياض العلاقات الأخوية والتطورات في المنطقة
  • محمد بن زايد ومحمد بن سلمان يبحثان في الرياض العلاقات الأخوية والتطورات في المنطقة
  • محمد بن زايد ومحمد بن سلمان يبحثان في الرياض العلاقات الأخوية والتطورات في المنطقة
  • محمد بن زايد ومحمد بن سلمان يبحثان في الرياض العلاقات الأخوية والتطورات في المنطقة

ریاض ، 19 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان اور سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع شاہ عظمت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے آج دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے اور بڑھانے سے متعلق مواقع اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا – یہ تبادلہ خیال آج تب ہوا جب سعودی ولی عہد نے ریاض میں شیخ محمد اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا ۔ دونوں قائدئن نے عیدالاضحی کے مبارکبادوں کا تبادلہ کرتے ہوئے اسلامی قومی اور تمام دنیا کی مزید ترقی ، خوشحالی اور بھلائی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہوں نے انسانیت کو کووڈ 19 کی عالم وباء سے بچانے کیلئے اللہ تعالی کے حضور دعا بھی کی – شیخ محمد نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید کی طرف سے اپنے بھائی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے مبارکباد پہنچائی جس میں ان کی صحت اور بھلائی کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا ۔ محمد بن سلمان نے بھی شاہ سلمان کی طرف سے صدر متحدہ عرب امارات کیلئے ایسے ہی نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا – انہوں نے اپنے ممالک کے لوگوں اور تمام خطے کی بہترین بھلائی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکا کاوشوں کو بڑھانے اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی دلچسپی سے متعلق تازہ ترین علاقائی ، عرب اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ امن و استحکام کے حصول میں درپیش سیاسی چیلنجز کے خاتمے کی کاوشوں پر بھی گفتگو کی – اس ملاقات کے موقع پر مشیر قومی سلامتی عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النھیان ، عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید النھیان اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علی بن حماد الشامسی بھی موجود تھے – اس ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے شریک ہونے والوں میں وزیر مملکت شاہ عظمت شہزادہ ترکی بن محمد بن فھد بن عبدالعزیز ، نائب وزیر دفاع شاہ وظمت خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان شامل تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302954139

WAM/Urdu