منگل 27 جولائی 2021 - 11:02:26 شام

متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے 1541 نئے مریض ، مزید 1502 صحتیاب ، 4 اموات


ابوظہبی ، 20 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مزید 2 لاکھ 55 ہزار 986 ٹیسٹ کیئے گئے ، اس عمل میں جدید ترین طبی تشخیصی آلات کا استعمال کیا گیا – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی قومی سطح پر جلد تشخیص کرکے انہیں فوری ضروری علاج میسر کرنے کی مہم جاری ہے ۔ اس کے تحت ہونے والے اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وباء کے نئے متاثرہ 1541 مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔ اس کے نتیجہ ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار 27 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں ، ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اور انہیں ضروری علاج معالجہ بھی میسر کیا جارہا ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے طبی پیچیدگی کے باعث مزید 4 مریض وفات پاگئے ، اس کے بعد ملک اس وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 1904 ہوگئی – وزارت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اور دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک توقعات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے جیسے حفاظتی اقدامات کی پیروی کرتے رہنے کی تلقین کی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 1502 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 41 ہزار 750 ہوگئی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302954315

WAM/Urdu