منگل 27 جولائی 2021 - 10:32:36 شام

متحدہ عرب امارات کے قائدین کو عرب و مسلم ہم منصبین کے عید مبارکبادی پیغامات


ابوظہبی ، 20 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کو عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پر مبارکبادی پیغامات موصول ہوئے ہیں – نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کو بھی اسی موقع کی مناسبت سے عرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں ، صدور ، امراء اور وزراء اعظم کی جانب سے مبارکبادی پیغامات ملے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302954295

WAM/Urdu