منگل 27 جولائی 2021 - 11:25:53 شام

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے جنرل انسپکٹر کی سینیگال کے صدر سے ملاقات

  • جولة أفريقية لمفتش عام وزارة الداخلية يبحث خلالها تعزيز التعاون في المجالات الشرطية
  • جولة أفريقية لمفتش عام وزارة الداخلية يبحث خلالها تعزيز التعاون في المجالات الشرطية
  • جولة أفريقية لمفتش عام وزارة الداخلية يبحث خلالها تعزيز التعاون في المجالات الشرطية
  • p1066621.jpg

ابوظبی، 20 جولائی، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے جنرل انسپکٹر میجر جنرل ڈاکٹر احمد نصیر الرئیسی نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں سینیگال کے صدر میکی سال سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کی پولیس میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیگال کے صدر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے دونوں ممالک کی پولیس فورسزکے مابین تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میجر جنرل ڈاکٹر احمد نصیر الرئیسی نے سینیگال کی قومی اسمبلی کے صدر موسستا فانیاس، وزیر داخلہ انٹونائن فیلکس ڈوم،پولیس جنرل انسپکٹر سیڈو بیکر اور دیگر سینیگالی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے پولیس اکیڈمی سینیگال کا بھی دورہ کیا جو بہت سے پڑوسی ممالک کی خدمت کرتی ہے۔ انہیں اکیڈمی کی کامیابیوں اور خدمات کے بارے میں بتایا گیا جن میں پولیس سائنسز کے نصاب، مشقوں اور پولیس کی بھرتی کی تربیت شامل ہیں۔ انٹرپول کی ایشیاء کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن کی حیثیت سے الرئیسی اور سینیگالی حکام نے انٹرپول کے ساتھ اپنے تعاون، جرائم سے نمٹنے کے طریقوں اور متعلقہ تربیتی نصاب کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302954335

WAM/Urdu