پیر 26 جولائی 2021 - 7:47:52 صبح

متحدہ عرب امارات کی طرف سے کوموروس کیلئے طبی امداد ، 3 لاکھ ویکسین بھی بھجوادی

  • الإمارات ترسل إمدادات طبية و300 ألف جرعة من لقاح كوفيد-19 إلى القمر المتحدة
  • الإمارات ترسل إمدادات طبية و300 ألف جرعة من لقاح كوفيد-19 إلى القمر المتحدة
  • الإمارات ترسل إمدادات طبية و300 ألف جرعة من لقاح كوفيد-19 إلى القمر المتحدة
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 21 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے یونین آف کوموروس کو وائرس وباء کا پھیلاؤ روکنے میں مدد دینے کیلئے اسے ایک امدادی طیارہ روانہ کردیا جس پر 9 میٹرک ٹن میڈیکل سپلائز اور کووڈ 19 ویکسین کی 3 لاکھ خوراکیں بھیجی گئی ہیں – کوموروس کے دارالحکومت مورونی کے ایئرپورٹ پر یونین آف کوموروس کے صدر غزالی العثمانی نے اس امدادی طیارے کی آمد کا خیرمقدم کیا ، اس موقع پر وہاں متحدہ عرب امارات کے سفیر سعید المقبالی بھی موجود تھے – العثمانی نے متحدہ عرب امارت کی جانب سے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کے کردار اور ترقیاتی کاوشوں کو بھرپور سراہتے ہوئے اپنے ملک کیلئے امارات کے مسلسل معاون کردار بالخصوص کووڈ 19 کی عالمی وباء میں تعاون کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کوموروس اور اس کے عوام کیلئے متحدہ عرب امارات کی قیادت ، حکومت اور عوام کے گرانقدر انسانی ہمدردی موقف کی بھی ستائش کی – المقبالی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا کوموروس کیلئے یہ معاون اقدام ، اس کی حکومت اور طبی شعبہ کو کووڈ 19 کی عالمی وباء کو روکنے کی کاوشوں کو تقویت دینے کیلئے ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کیلئے قیادت کے عزم کو بھی دہرایا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302954401

WAM/Urdu