منگل 27 جولائی 2021 - 10:20:41 شام

وزارت امور خارجہ کی اماراتی شہری احمد منصور سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کے الزامات کی تردید


ابوظہبی ، 22 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے اماراتی شہری احمد منصور کی بھلائی کے حوالے سے ہیومن رائٹس واچ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے دعوے مکمل غلط ہیں ، ایسے الزامات پہلے بھی اور مسلسل جھوٹ ثابت ہوتے رہے ہیں – وزارت کے انسانی حقوق شعبہ کے ڈائریکٹر سعید راشد الحبسی کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے ہیومن رائٹس واچ کے جن دہرائے گئے الزامات کی اشاعت ہوئی ہے ان کی بنیاد غیر مصدقہ ذرائع ہیں ۔ الحبسی نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ، انسانی حقوق کا احترام کرتا ہے اور ان کے لئے غیر متزلزل عزم رکھتا ہے ، اس حوالے سے ملک میں قانون سازی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھی مستقل تعاون کیا جارہا ہے – الحبسی نے منصور کی بھلائی سے متعلق خدشات پر واضح کیا کہ وہ اپنی سز بھگتنے کے دوران ضروری طبی نگہداشت اور معائینہ کی سہولت بھی حاصل کررہا ہے اور اس کی صحت بھی اچھی ہے ۔ الحبسی نے واضح کیا کہ منصور کیخلاف متحدہ عرب امارات کی عدلیہ کے تمام اقدامات ، بشمول تحقیق و تفتیش کے آغاز ، فرد جرم عائد ہونے اور عدالتی حکم تک کا تمام عمل متعلقہ قومی قانون سازی سے متعین شدہ قانونی فریم ورک کے مطابق انجام پایا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302954481

WAM/Urdu