منگل 27 جولائی 2021 - 9:44:38 شام

مصر میں نافذ ہنگامی صورتحال کو مزید تین ماہ کی توسیع


ابوظہبی ، 22 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک بھر میں نافذ ہنگامی صورتحال میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے جس کا اطلاق ہفتہ 24 جولائی 2021 کی رات ایک بجے سے ہوگا – سرکاری گزٹ میں شائع اس فیصلہ کے تحت مسلح افواج اور پولیس کو دہشت گردی کے خطرات بشمول کی ان کی فنڈنگ سے نمٹنے ، ملک بھر میں سلامتی صورتحال کو برقرار رکھنے ، سرکاری اور نجی املاک کے تحفظ اور شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کے مجاز ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302954498

WAM/Urdu