بدھ 01 دسمبر 2021 - 8:13:52 شام

امیر قطر سے طحنون بن زاید کی قیادت میں آنے والے وفد کی ملاقات


دوہا ، 26 اگست ، 2021 (وام) ۔۔ برادر ملک قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے مشیر قومی سلامتی عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النھیان کی قیادت میں آنے والے وفد کا آج استقبال کیا – اس موقع پر ہونے والے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات امور کے ساتھ دونوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا ، بالخصوص تعمیر، ترقی اور پیشرفت کے عمل سے متعلق اقتصادی اور تجارتی شعبوں اور اہم سرمایہ کاری منصوبوں پر بات ہوئی ، اس کے ساتھ دونوں ممالک کے مشترکا مفادات کے حصول کے موضوعات بھی زیر غور آئے – دوران ملاقات شیخ طحنون نے امیر قطر کیلئے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان ، نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی طرف سے تہنیتی پیغامات اور قطر اور اس کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا – امیر قطر نے عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید ، عزت مآب شیخ محمد بن راشد اور عزت مآب شیخ محمد بن زاید کیلئے ایسے ہی پیغامات دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اورت اس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا – ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302963726

WAM/Urdu