بدھ 01 دسمبر 2021 - 7:44:45 شام

امریکا کا سعودی عرب کیخلاف حوثیوں کے میزائل حملے پر اظہار مذمت


واشنگٹن ، 6 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ امریکا نے سعودی عرب کیخلاف حوثی ملیشیا کی جانب سے تازہ ترین حملے کی مذمت کی ہے جوکہ 4 ستمبر کو سعودی عرب کے مشرقی صوبہ پر کیا گیا تھا ، اس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوئے اور کئی مکانوں کو نقصان پہنچا تھا – امریکی وزیر خارجہ انتونی جے بلینکن کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ واقعہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے ، ایسے حملوں سے سعودی عرب میں بسنے والوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں ۔ انہوں نے ایک بار پھر حوثیوں کو کہا کہ وہ فوری طور پر جامع سیزفائر پر آمادہ ہوں اور ایسے سرحد پار حملوں اور یمن کے اندر حملوں کو روک دیں ، بالخصوص ماریب میں حملوں کو روکیں جہاں طویل ہوتے تصادم کی وجہ سے انسانی صورتحال بہت نازک و پیچیدہ ہوتی جارہی ہے – ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو اس تنازعہ کے حل کی خاطر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پرامن ، سفارتی حل کی راہ اپنانا چاہیئے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302967121

WAM/Urdu