بدھ 01 دسمبر 2021 - 6:46:37 شام

سعودی عرب کامتحدہ عرب امارات،جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن پر سفری پابندی ختم کرنے کا فیصلہ:ذرائع


ریاض، 7 ستمبر، 2021 (وام) ۔۔ سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کے ساتھ سفری نقل وحرکت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پابندی کے خاتمے کے بعد تینوں ملکوں کے شہریوں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس سلسلے میں تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا میں وبائی امراض کی صورت حال میں ہونے والی پیش رفت کے مطابق سعودی صحت کے حکام تمام طریقہ کار اور اقدامات کا مسلسل جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ سعودع عرب نے مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی مسلسل نگرانی اور کسی بھی ملک میں وبا کے خطرات کی بنیاد پر دنیا کے متعدد ممالک کیلئے سفری آمدروفت معطل کردی تھی ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302967844

WAM/Urdu