بدھ 01 دسمبر 2021 - 7:50:53 شام

AML/CTFکے ایگزیکٹوآفس کا GCCکیساتھ مالی جرائم کے انسدادپر تبادلہ خیال

  • الأمانة العامة لمجلس التعاون تقدر جهود الإمارات في تعزيز فعالية منظومة مكافحة غسل الأموال وتمويل الإرهاب
  • الأمانة العامة لمجلس التعاون تقدر جهود الإمارات في تعزيز فعالية منظومة مكافحة غسل الأموال وتمويل الإرهاب
  • الأمانة العامة لمجلس التعاون تقدر جهود الإمارات في تعزيز فعالية منظومة مكافحة غسل الأموال وتمويل الإرهاب
  • الأمانة العامة لمجلس التعاون تقدر جهود الإمارات في تعزيز فعالية منظومة مكافحة غسل الأموال وتمويل الإرهاب

ابوظبی، 28ستمبر، 2021 (وام) ۔۔ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت کے انسداد (AML/CTF) کے ایگزیکٹو آفس نے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے جنرل سیکریٹریٹ کی ایک ٹیم کی میزبانی کی اورمشترکہ کارروائی کے پروگراموں کی تیاری ، انہیں مربوط بنانے اور منصوبہ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دورے کامقصد تجربات کے تبادلے اور مالی جرائم خاص طور پر منی لانڈرنگ کے جرائم کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ملاقات میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں اور ملک کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل حامد الزعبی نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی فنانسنگ کے ایگزیکٹو آفس اور خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے درمیان وسیع تعاون موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو آفس مقامی تعاون کو بہتر بنا کر اپنا کردار ادا کرتا ہے اور منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق مسائل پر بین الاقوامی ہم آہنگی اور تعاون کے حوالے سے مکمل طور پر اپنے تجربات جی سی سی سیکرٹریٹ کے ساتھ شیئر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جی سی سی سیکریٹریٹ کے اقتصادی امور سیکٹر اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیررسٹ فنانسنگ/منی اینڈ کیش مینجمنٹ کے سربراہ رغدالیوسفی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی اعانت کے انسداد کی انتھک کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا جنرل سیکرٹریٹ متحدہ عرب امارات کی کئی کوششوں کو سراہتا ہے جس میں سیکریٹریٹ کو کئی اصولوں کے ذریعے سپورٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کوششوں میں اینٹی منی لانڈرنگ کے میدان میں وائٹ پیپر جمع کرانا تجارت اور جی سی سی ممالک میں رہائشیوں کے لیے آگاہی پیدا کرنے اور بڑھانے کے لیے تجویز کی تیاری شامل ہیں۔ رغد الیوسفی نے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کے لیے سیکریٹریٹ کی حمایت اور تعریف کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی کی مالی اعانت کے نظام کو مید موثر بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہترین کام کے نتائج کے حصول کے لیے آپ کے ساتھ کام جاری رکھنے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302974724

WAM/Urdu