جمعرات 09 دسمبر 2021 - 4:50:15 صبح

متحدہ عرب امارات کا سعودی عرب کیساتھ اظہار یکجہتی ،لبنان سے سفارتکار واپس بلا لئے


ابوظبی، 30 اکتوبر، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لبنان سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرار نے کہا ہےکہ سفارت کاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ سعودی عرب کے خلاف لبنانی حکام کے ناقابل قبول رویے کی روشنی میں برادر ملک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی یکجہتی کی تصدیق کرتا ہے۔ المرار نے کہا ہے کہ موجودہ مدت کے دوران بیروت میں ملک کے مشن میں قونصلر سیکشن اور ویزا سینٹر بدستور کام کرتے رہیں گے۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو بھی لبنان کا سفر کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302986800

WAM/Urdu