جمعرات 27 جنوری 2022 - 9:12:55 شام

یو اے ای جیو جیتسوفیڈریشن کو ابوظہبی میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کی توقع

  • اكتمال الاستعدادات لشهر الجوجيتسو العالمي في أبوظبي
  • اكتمال الاستعدادات لشهر الجوجيتسو العالمي في أبوظبي
  • اكتمال الاستعدادات لشهر الجوجيتسو العالمي في أبوظبي
  • اكتمال الاستعدادات لشهر الجوجيتسو العالمي في أبوظبي
ویڈیو تصویر

ابوظہبی، یکم نومبر، 2021 (وام) ۔۔ ایسے وقت میں جب ابوظہبی بیک ٹو بیک چیمپیئن شپس کے لئے دنیا بھر سے 6ہزارسے زیادہ مردو خواتین کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہے یو اے ای جیو جیتسوفیڈریشن کو ابوظہبی میں جیو جیتو ورلڈ چیمپین شپ( جے جے ڈبلیو سی) اور 13ویں ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جیتسو چیمپیئن شپ ( اے ڈی ڈبلیو پی جے جے سی) میں قومی کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کی امید ہے۔ یو اے ای جیو جیتسوفیڈریشن نے3سے11نومبر کوہونے والی جیو جیتو ورلڈ چیمپین شپ اور14سے 19 نومبر تک 13ویں ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جیتسو چیمپیئن شپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں ہے یو اے ای جیو جیتسوفیڈریشن کے چیئرمین ، جیو جیتسو ایشین یونین کے صدر اور جیو جیتسو انٹرنیشنل فیڈریشن کے نائب صدر عبد المنعم الهاشمي، جیو جیتسو انٹرنیشنل فیڈریشن کے صدر پینا گوئسٹیک تھیوڈورو پولس، یو اے ای جیو جیتسوفیڈریشن کے نائب چیئرمین محمد سالم الظاهري اور یو اے ای جیو جیتسوفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل فهد علي الشامسي شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران، الہاشمی نے کہاکہ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنھیان اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابو ظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید آلنھیان کی سرپرستی ان دونوں چیمپئن شپ کی کامیابی کی کلید ہے۔ ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل عارف حمد العوانی نے کہاکہ ابو ظہبی، کھیلوں کے انعقاد کے لئے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ورلڈ جیو-جِتسو چیمپئن شپ اور ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو-جِتسو چیمپئن شپ ابوظہبی اسپورٹس کونسل کی کوششوں سے ہم آہنگ ہوں گی۔ یو اے ای جیو جیتسو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل فہد علی الشامسی نے مندوبین کو بتایا کہ جہاں یوے اے ای کی ٹیم عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے تیار اے ڈی ڈبلیو پی جے جے سی اماراتی خصوصیات کے ساتھ منعقد ہوگی الشمسی نے بتایا کہ ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ میں جیتنے والوں کو میڈلز،نقد انعامات دئے جائیں گے۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395302987688

WAM/Urdu