جمعرات 27 جنوری 2022 - 10:10:23 شام

کیمرون کے سابق عالمی شہر ت یافتہ فٹ بالرراجر ملا کا ایکسپو2020 دبئی کا دورہ


دبئی، 4 نومبر 2021 (وام) ۔۔ کیمرون کے سابق فٹ بال کے پرفیشنل کھلاڑی راجر ملا شاندار ایکسپو 2020 دبئی کا دورہ کرنے کے بعد بہت پرجوش دکھائی دئے اور وہ ایکسپو 2020 میں 12 مارچ کو ہونے والے کیمرون ڈے میں شرکت کے منتظر ہیں۔ افریقہ کے پہلے حقیقی عالمی فٹ بال اسٹارز میں سے ایک، ملا نے ایکسپو 2020 دبئی میں کیمرون پویلین اور افریقی یونین پویلین کا دورہ کیا۔ دبئی اسپورٹس کونسل(ڈی ایس جی) کے دورے کے دوران ملا نے کہا انہوں نے جو دیکھا وہ واقعی حیران کن اورشاندار تھا۔دبئی اسپورٹس کونسل آمد پر کونسل کے سیکرٹری جنرل سعيد حارب نے ان کا استقبال کیا۔اسسٹنٹ سیکرٹری ناصر أمان الرحمة بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملا نے مزید کہاکہ حقیقت میں، صرف ایکسپو 2020 ہی نہیں یہاں دبئی میں سب کچھ حیرت انگیز ہے اور میں ایکسپو 2020 دبئی میں کیمرون ڈے میں شرکت کے لیے چار ماہ بعد واپس یہاں آوں گا۔ 1994 میں 42 سال کی عمر میں فٹ بال کو خیر آباد کہنے والے ملا نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 77 مقابلوں میں 43 گول اسکورکئے۔ کیمرون کے اس فٹ بال لیجنڈ کا کونسل میں خیرمقدم کرتے ہوئے،سعيد حارب نے کونسل کے امور اور مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ سالانہ کھیلوں کے کیلنڈرجس میں 400 سے زیادہ ایونٹس شامل ہیں کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ سعید حارب نے انہیں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم،کی تاریخی یادداشتتوں پر مبنی کتاب "مائی اسٹوری" کی ایک کاپی بھی تحفے میں دی - ملا نے اپنے دو آٹوگراف والی کیمرون ٹیم کی شرٹس دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم اور دوسری کونسل کے لئے پیش کیں۔ فیفا ورلڈ کپ - 1982، 1990 اور 1994 - میں کیمرون کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔1988 میں ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ملک کے صدر کی فون کال پر وہ دوبارہ بین الاقوامی مقابلوں میں واپس آٗئے تھے۔ ملا نے دبئی کی قیادت کی تعریف کرتے کہا کہ انہوں نے یہاں ایک حیرت انگیز شہر بنایا ہے،انہوں نے دبئی اسپورٹس کونسل کی فٹ بال کے فروغ کے لئے مقامی اور عالمی سطح پر کی گئی کوششوں کو بھی سراہا۔ 69 سال کے ملا کو امید ہے کہ اس کا "بہت ہی باصلاحیت" 14 سالہ بیٹا، جس نے ابھی دبئی کی ایک فٹ بال اکیڈمی میں داخلہ لیا ہے، وہ بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302989029

WAM/Urdu