جمعرات 27 جنوری 2022 - 8:59:19 شام

متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ تھیوڈوروپولوس مزیدتین سال کیلئے تنظیم صدر منتخب

  •  تقود المشهد بنجاح لحسم انتخاب بانايوتوس رئيسا للاتحاد الدولي للجوجيتسو بالتزكية-2
  •  تقود المشهد بنجاح لحسم انتخاب بانايوتوس رئيسا للاتحاد الدولي للجوجيتسو بالتزكية-3
  •  تقود المشهد بنجاح لحسم انتخاب بانايوتوس رئيسا للاتحاد الدولي للجوجيتسو بالتزكية-1_2
  • الإمارات تقود المشهد بنجاح لحسم انتخاب بانايوتوس رئيسا للاتحاد الدولي للجوجيتسو بالتزكية
  • الإمارات تقود المشهد بنجاح لحسم انتخاب بانايوتوس رئيسا للاتحاد الدولي للجوجيتسو بالتزكية
  • الإمارات تقود المشهد بنجاح لحسم انتخاب بانايوتوس رئيسا للاتحاد الدولي للجوجيتسو بالتزكية

نیویارک، 5 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ ابوظبی میں قائم جیوجِتسو انٹرنیشنل فیڈریشن (جے جے آئی ایف) کے صدر پیناگیوٹِس تھیوڈوروپولوس مزید تین سال کے لیے تنظیم صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ انتخاب جیوجِتسو یو اے ای فیڈریشن کے چیئرمین، جیوجِتسو ایشیائی یونین کے صدر اور جیوجِتسو انٹرنیشنل فیڈریشن (JJIF) کے سینئر نائب صدر کے درمیان ملاقات کے بعد ہوا جس نے جے جے آئی ایف کی صدارت کے لیے دوبارہ انتخاب میں UAEJJF کی حمایت کا اعادہ کیا۔ JJIF جنرل اسمبلی کے اراکین نے ابوظبی میں تنظیم کے اجلاس میں ایک منصفانہ اور شفاف جمہوری انتخابات میں یونان کو متفقہ طور پر دوبارہ منتخب کر کے تھیوڈوروپولوس کے مینڈیٹ کی تجدید کے لیے متحدہ عرب امارات کے مطالبے پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ 26ویں عالمی جیوجِتسو چیمپئن شپ (JJWC) کی شاندار کامیابی کے بعد JJIF جنرل اسمبلی نے یہ بھی اعلان کیا کہ 27 واں ایڈیشن ابوظبی میں منعقد کیا جائے گا جس سے میزبان ملک کو مناسب تاریخ کا تعین کرنے کا حق ملے گا۔ 26ویں عالمی جیوجِتسو چیمپئن شپ ابو ظبی کے رکن ایگزیکٹو کونسل اور ابوظبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں 3 نومبر کو زاید اسپورٹس سٹی کے جیوجِتسو ایرینا میں شروع ہوئی اوریہ 11 نومبر 2021 کو اختتام پذیر ہوگی۔ چیمپئن شپ میں2,000 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ صدر منتخب ہونےکے بعد اپنے پہلے خطاب میں تھیوڈروپولوس نے جنرل اسمبلی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ابوظبی میں اجلاس کی شاندار تنظیم اور انتخاب خوشگوار ماحول میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انتخاب ایک اہم ذمہ داری ہے جو اس کامیابی کو برقرار رکھنے، کھیل کو ترقی دینے کے لیے انتھک کوششیں کرنے اور ایک یا دو سال کے اندر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے شناخت حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی تنظیموں سے اس کھیل کو پہچان دلانے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ UAEJJF اور جیوجِتسوایشیائی یونین کے سیکرٹری جنرل فہد الشمسی نے کہا کہ تھیوڈوروپولوس کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت ان کی جیت میں اہم تھی۔ انہوں نے انتخابات کو شفاف اور جمہوری قرار دیا۔ JJIF کانگریس میں UAEJJF اور جیوجِتسوایشیائی یونین کے سیکرٹری جنرل فہد الشمسی، JJIF کے ڈائریکٹر جنرل یوآخم تھمبرٹ، جنرل اسمبلی کے اراکین اور قومی جیوجِتسو ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ترجمہ۔ ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302989431

WAM/Urdu