پیر 02 اکتوبر 2023 - 3:02:31 شام

Giro d’Italia Criterium سائیکلنگ ریس آج اطالوی پویلین کے قریب سے شروع ہوگی

  • نجوم عالميون يشاركون في أول نسخة استثنائية من سباق " طواف إيطاليا " بـ" إكسبو 2020 دبي"
  • نجوم عالميون يشاركون في أول نسخة استثنائية من سباق " طواف إيطاليا " بـ" إكسبو 2020 دبي"
  • نجوم عالميون يشاركون في أول نسخة استثنائية من سباق " طواف إيطاليا " بـ" إكسبو 2020 دبي"
  • نجوم عالميون يشاركون في أول نسخة استثنائية من سباق " طواف إيطاليا " بـ" إكسبو 2020 دبي"

دبئی، 5 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی میں پہلی بار Giro d’Italia Criterium سائیکلنگ ریس آج اطالوی پویلین کے قریب سے شروع ہوگی۔ دبئی اسپورٹس کونسل، ایکسپو 2020 دبئی اور MadeinItaly.gov.it کے تعاون سےRCS Sport کے زیر اہتمام 30 لیپ شارٹ فارمیٹ ریس آج 6 نومبر کو دبئی میں 2.1 کلومیٹر کے سرکٹ پر ایکسپو کے حصے کے طور پر ہوگی۔ انٹری لسٹ میں پہلے ہی کنفرم شدہ ہائی پروفائل سواروں میں 2021 گیرو ڈی اٹالیا کے فاتح اور 2019 ٹور ڈی فرانس کی پیلی جرسی ایگن برنال (آئی این ای او ایس گرینیڈیئرز)، تین بار یو سی آئی روڈ ریس ورلڈ چیمپئن پیٹر ساگن (بورا ہانسگروہ) شامل ہیں۔ Corsa Rosa کے آخری ایڈیشن کی Maglia Ciclamino (پوائنٹس کی درجہ بندی)، نو بار کے گرینڈ ٹور اسٹیج کی فاتح ایلیا ویویانی (Cofidis)، 2021 Giro d'Italia KOM کی درجہ بندی کی فاتح جیفری بوچارڈ اور دو بار UCI ITT ورلڈ چیمپئن Filippo Ganna (INEOS Grenadiers)، Giro d'Italia کے چھ مراحل کے فاتح ہیں۔ یہ ریس ایکسپو 2020 کے اطالوی پویلین کے قریب منعقد ہوگی ایک مرکز جو "میڈ اِن اٹلی" مصنوعات اور تجربات کی خوبصورتی کی نمائش کرتا ہے اور جہاں گیرو ڈی اٹلیہ ٹرافی نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ پویلین ایونٹ سے ایک دن پہلے ریس کے حریفوں کے ساتھ ایک "Meet and greet" سیشن کی میزبانی بھی کرے گا جو شائقین کو اپنے پسندیدہ سواروں سے بات کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ گزشتہ شام 5 نومبر کو سوارو ں نے افتتاحی ریس کے جشن میں ایک گالا ڈنر میں شرکت کی۔ ایکسپو 2020 دبئی میں اٹلی کی شرکت کے کمشنر پاولو گلیسنٹی نے کہاکہ یہ ریس اس احساس کا حقیقی اظہار ہے جو ہم ایکسپو کو دینا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں کو جوڑنا، ذہنوں کو جوڑنا اور ممالک کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "Giro d'Italia ہمارے ملک کی خوبصورتی، اس کے مناظر، شہروں اور دیہاتوں اور سائیکل چلانے کو ہمارے نئے علاقوں کو تلاش کرنے، سفر کرنے، جاننے کے رجحان کے حقیقتی ثبوت کے طور پر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو دبئی میں اٹلی کی شرکت کا بہترین جذبہ ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302989440

WAM/Urdu