جمعرات 27 جنوری 2022 - 8:52:37 شام

یورپی ٹور2022سےڈی پی ورلڈ ٹور بن جائیگا

  • "الجولة الأوروبية" للجولف تصبح "جولة دي بي ورلد" بدءاً من عام 2022
  • "الجولة الأوروبية" للجولف تصبح "جولة دي بي ورلد" بدءاً من عام 2022
  • "الجولة الأوروبية" للجولف تصبح "جولة دي بي ورلد" بدءاً من عام 2022

دبئی، 9 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ یورپی ٹور گروپ اور ڈی پی ورلڈ نے مشترکہ طور پر اپنی طویل مدتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت DP ورلڈ 2022 کے سیزن کے آغاز سے گروپ کے مرکزی ٹور کا نیا ٹائٹل اسپانسر بن گیا ہے۔ یہ اعلان عالمی اسپورٹس پارٹنرشپ کے حوالے سے ایک اہم ڈیل کی عکاسی کرتا ہےجس میں DP ورلڈ کی وابستگی تین اہم شعبوں( ٹور کو ہر طرح سے بلند کرنا)، (عالمی سطح پر گولف کے کھیل کو بڑھانا) اور( کمیونٹی پر مثبت اثرات مرتب کرنا)کے لیے وقف ہے۔ نیو ُلک DP ورلڈ ٹور میں پہلی بار انعامی رقم 200 ملین ڈالررکھی گئی ہےجس میں تمام ٹورنامنٹس کے لیے 2 ملین ڈالر کا نیا کم از کم انعامی فنڈ صرف DP ورلڈ ٹور کے ذریعے منظور کیا گیا ہے۔ 2022 میں ڈی پی ورلڈ ٹور ایک بین الاقوامی شیڈول کے ذریعے ایک حقیقی عالمی دورے کی نمائندگی کرے گا جس میں 27 مختلف ممالک میں کم از کم 47 ٹورنامنٹس ہوں گےجن میں متحدہ عرب امارات، جاپان، جنوبی افریقہ اور بیلجیم میں نئے ٹورنامنٹ اور ایک توسیع شدہ رولیکس سیریز شامل ہے۔ پانچ ایونٹس ابوظبی میں ہوں گے جن میں HSBC چیمپئن شپ، Slync.io دبئی ڈیزرٹ کلاسک، جینیسس سکاٹش اوپن، BMW PGA چیمپئن شپ اور سیزن کے اختتام پر ہونے والی DP ورلڈ ٹور چیمپئن شپ شامل ہے۔ پہلی باریہ پی جی اے ٹور کے ساتھ مشترکہ طور پر منظور شدہ تین ٹورنامنٹ بھی پیش کرے گا جس میں جینیسس سکاٹش اوپن کے ساتھ ساتھ بارباسول چیمپئن شپ اور باراکوڈا چیمپئن شپ جو امریکہ میں ہو رہی ہےشامل ہیں۔ ڈی پی ورلڈ 2015 میں یورپی ٹور کا آفیشل پارٹنر بنا تھا اور اب وہ 2022 کے سیزن کے آغاز سے ٹور کے آفیشل ٹائٹل پارٹنر بن جائیں گےجو 22 سے25 نومبر تک جنوبی افریقہ میں جوبرگ اوپن سے شروع ہوتا ہے۔ یورپی ٹور گروپ کے چیف ایگزیکٹیو کیتھ پیلی نے کہا کہ یہ اعلان بلاشبہ ہمارے ٹور کی قابل فخر تاریخ میں ایک اہم لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں ڈی پی ورلڈ ٹور کا آغازہماری دونوں 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی گولف میں ایک نیا دور ہے اور اس میں شامل ہر فرد کو فائدہ پہنچے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ٹور کا پورا ماحولیاتی نظام اس انتہائی اہم ڈیل کی وجہ سے مضبوط ہو جائے گا اور یہ ہمارے اور ڈی پی ورلڈ کے لیے ضروری تھا جو ہمارے ٹور کے ساتھ ساتھ گولف کے کھیل کے وسیع پیمانے پر نچلی سطح سے لے کر اشرافیہ تک کے ناقابل یقین حامی رہے ہیں۔اس لیے ڈی پی ورلڈ ٹور ہماری دہائیوں پر محیط شراکت داری کا ایک فطری ارتقاء ہے۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یورپی ٹور کا پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دیرینہ شراکت نے صارفین، امکانات اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغول ہونےاور اپنے برانڈکی تعمیر کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گولف کے کھیل کو فروغ دینے اور ہر سطح پر کھیل تک رسائی کو بہتر بنانے میں ٹور کی حمایت کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔اس کامیابی کی کلید ہمارےمشترکہ نقطہ نظر اور اقدار ہیں جو شراکت داری کو تقویت دیتے ہیں۔ پی جی اے ٹور کے کمشنر اور یورپی ٹور کے بورڈ ممبر جے موناہن نے کہا کہ دیرینہ پارٹنر DP ورلڈ کی حمایت کی بدولت یہ اعلان عالمی سطح پر یورپی ٹور کو نمایاں طور پر بلند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یورپی ٹور کی مسلسل ترقی اور ارتقاء کے ساتھ ساتھ اس سے ہمارے اسٹریٹجک اتحاد کو فراہم کرنے والی رفتار کے لیے پرجوش ہیں۔ ترجمہ۔ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302990808

WAM/Urdu