جمعرات 27 جنوری 2022 - 8:55:14 شام

ابوظبی ورلڈ پروفیشنل جیو۔جِتسو چیمپئن شپ کل سے شروع ہورہی ہے

  • برعاية محمد بن زايد.. بطولة أبوظبي العالمية لمحترفي الجوجيتسو تنطلق غدا
  • برعاية محمد بن زايد.. بطولة أبوظبي العالمية لمحترفي الجوجيتسو تنطلق غدا
  • برعاية محمد بن زايد.. بطولة أبوظبي العالمية لمحترفي الجوجيتسو تنطلق غدا
  • برعاية محمد بن زايد.. بطولة أبوظبي العالمية لمحترفي الجوجيتسو تنطلق غدا
  • برعاية محمد بن زايد.. بطولة أبوظبي العالمية لمحترفي الجوجيتسو تنطلق غدا

ابوظبی، 13 نومبر، 2021 (وام) ۔۔ ابوظبی ورلڈ پروفیشنل جیو۔جِتسو چیمپئن شپ (ADWPJJC) کا 13واں ایڈیشن کل سے ابوظبی کے جیو-جِتسو ایرینا میں شروع ہورہا ہے۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی عالمی جیوجِتسو چیمپئن شپ اس کھیل کاسب سے بڑا اور باوقار ایونٹ ہے۔ چیمپئن شپ میں 90سے زیادہ ممالک سے تقریباً 4,000 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ADWPJJC ورلڈ چیمپئن شپ (JJWC) کے صرف دو دن بعد منعقد ہو رہی ہےجہاں متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم نے 53 پوڈیم فنشز کے ساتھ ٹیم ٹائٹل کو برقرار رکھتے ہوئے 18 طلائی، 16 چاندی اور 19 کانسی کے تمغے اپنے نام کیےتھے۔ 13 واں ورلڈ پروفیشنل جیو۔جِتسو چیمپئن شپ اتوار کو ابوظبی ورلڈ یوتھ جیوجِتسو چیمپئن شپ کے ساتھ شروع ہو رہا ہے جو بچوں، جونیئرز اور نوعمروں کی کیٹیگری میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہے۔ ابوظبی ورلڈ ماسٹرز جیو جِتسو چیمپئن شپ 15 نومبر اور 16 نومبر کومنعقدہوگی۔ ابوظبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ 17 سے 19تک مردوں (بلیک بیلٹ) اور خواتین (بلیک اینڈ براؤن بیلٹس ) کے فائنلزساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ انٹرنیشنل جیو جتسو فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اورمتحدہ عرب امارات اور ایشین فیڈریشنز کے چیئرمین عبدالمنعم الہاشمی نے چیمپئن شپ کی فراخدلی سے سرپرستی کرنے پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کی JJWC میں متاثر کن کارکردگی اس کھیل پرقیادت کے یقین اور ان کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ابوظبی ورلڈ پروفیشنل جیوجِتسو چیمپئن شپ کے آغاز کے صرف ایک دہائی کے بعدیہ ایونٹ ایک عالمی میلہ بن گیا ہے جسے ہم ہر سال منعقد کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ عبدالمنعم الہاشمی نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی نے باؤٹس کے لیے نامزد میٹ کی تعداد میں اضافہ کیا ہے کیونکہ دنیا بھر سےبڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنے کی اجازت دے کر ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔ 13ویں ADWPJJC کے لیے کل انعامی رقم 3 ملین درہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم جیوجِتسوایرینا کے اندر شائقین کو فخر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کی بھرپور حمایت متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا سامنا کرتے وقت مسابقتی برتری فراہم کرے گی۔ ترجمہ۔ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302992071

WAM/Urdu